آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اس بات پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت، اسلامی نظام کے دوستوں کی خوشحالی اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث ہو گی۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آج صبح اسلامی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کی پولینگ شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور انتخابات کو اسلامی نظام کی ایک بڑی نعمت قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا: عوام انتخابات میں حصہ لے کر اپنی آرزوں کو پہنچ پائیں گے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اس بات پر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت، اسلامی نظام کے دوستوں کی خوشحالی اور دشمنوں کی مایوسی کا باعث ہو گی۔
انہوں نے مزید واضح کیا: امید کی جاتی ہے کہ خداوند عالم مسئولین اور منتخب ہونے والے افراد کو توفیق عطا کرے کہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے لوگوں کی مشکلات کو حل کر سکیں۔

تاريخ : جمعه هفتم اسفند ۱۳۹۴ | 21:2 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |