💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
🎇 *خصوص تحریر* 🎇
=== *مغربی اخلاق سوز تہوار* ===
حجت الاسلام
ڈاکٹر ارشاد حسین مطہری
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
محبت کے نام پر 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے نام سے جو وائرس مغرب والوں نے اقوام عالم کی غیرت اور ایمان کی نابودی کے لیے چھوڑا ہے جو در حقیقت نہ صرف اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق پر ڈاکہ زنی ہے، معمولی سا غیرت مند انسان کے لئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ وہ کس طرح یہ برداشت کرے گا کہ اس کی مائیں اور بہنیں چند ہوس میں مست درندوں کی شکار بنیں
یہ تہوار، مغربی ممالک ہی کے لیے زیب دیتا ہے جہاں غیرت، ایمان ، انسانیت، شرافت ، شرم و حیا اور عاقبت نام کی چیزوں سے عاری ہوس کے جنگل میں زندگی گزارتے ہیں۔
یہ تہوار مغربی تہذیب کے لیے ججتا ہے جہاں ماں اور باپ آزادی کے دهن پر رقص کرتے ہوئے، فحاشی و عریانی اور جنسی بے راہ روی کو اپنے لیے عزت اور روشن فکری سمجھتے ہیں۔
آپ اس تہوار کے منانے کے انداز پر ذرا غور کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ کس طرح غیرت مند نسلوں کی تباہی کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
*(ویلنٹائن ڈے کی حقیقت)*
_ویلنٹائن میں ہوتا کیا ہے؟_
نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بے پردگی و بے حیائی کے ساتھ میل ملاپ، تحفے تحائف کا لین دین سے لے کر فحاشی و عریانی کا کھلے عام یا چوری چھپے ارتکاب کیا جاتا ہے۔
یقین کیجئے کہ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا اور اس کو شیطانی عمل سے تعبیر کرتا ہے۔ جیسا کہ سورہ نور میں اللہ تعالی کا ارشاد فرماتے ہے
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَنْ يَّتَّبِــعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَاِنَّهٝ يَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّـٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْـمَتُهٝ مَا زَكـٰى مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰكِنَّ اللّـٰهَ يُزَكِّىْ مَنْ يَّشَآءُ ۗ وَاللّـٰهُ سَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ ( سورہ نور 21)
اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو، اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلے گا سو وہ تو اسے بے حیائی اور بری باتیں ہی بتائے گا، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا اور لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
اسلام ہر اس کام سے روکتا ہے جو انسان کے ایمان کی کمزوری کا سبب بنتا ہے یہاں تو نہ فقط انسان کا ایمان ، نابود ہوتا ہے بلکہ نسلوں کی تباہی کا باعث بھی بنتا ہے
*مسلم خواتین کو قرآن کا پیغام*
اسلام نے جس تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی ہے اس میں مسلم با حیا اور غیرت مند خواتین کی چال و چلن اور ان کے طور طریقے کو یوں بیان کیا ہے
وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ ۖ َّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْـهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوْبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ (سورہ نور 31)
اور ایمان والیوں سے کہہ دو! کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہ اس میں سے کھلی رہتی ہے، اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں، اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں۔
لہذا اسلامی معاشرے کو بے راہ روی اور عریانی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا اور عفت و پاک دامنی ہماری پہچان کے ساتھ دیندار ہونے کی علامت ہے اور اس مقدس مشرقی اور اسلامی کلچر کو مغربی فحاشی کی وائرس سے متاثر ہونے نہ دیں۔
ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انہیں اسلام سے دُور لے جانے کی گہری سازش ہے۔ لہذا اس کا مقابلہ کرنا ہر مسلم مرد اور عورت پر فرض ہے۔
لہذا آئیں سب مل کر اس دن کو عفت اور حجاب کا دن قرار دیتے ہوئے حجاب کی ترویج کے لیے مہم جوئی کریں اور اس شیطانی عمل سے بیزاری کا اعلان کریں اور اس دن میں جس قسم کا میڈیا آپ کے اختیار میں ہے اس کے ذریعہ سے حجاب کی ترویج کی مہم جوئی شروع کریں تاکہ ہماری نسلیں پاک و پاکیزه باقی رہ جائیں۔
┄┄┅┅┅❅❁ ❁❅┅┅┅┄┄
👤 https://www.facebook.com/groups/821904421556306/permalink
💬 eitaa.com/al_hoda_pak
📱 https://t.me/alhodapak
📱 https://twitter.com/HodaPak?s=08
*Whatsapp Group1*
https://chat.whatsapp.com/JcfFva9BO3A2gaQMEefCc5
*Whatsapp Group2*
https://chat.whatsapp.com/LZ33NNBQfRb9gYvWDzqMKb
*الھدی اسلامی تحقیقاتی مرکز (اتم) پاکستان*
.: Weblog Themes By Pichak :.
