🌌 *لیلتہ الرغائب کی فضیلت و اعمال*🌌

💚🗯 *لیلتہ الرغائب کیا ہے؟*🗯💚
ماہِ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلتہ الرغائب کہا جاتا ہے۔

💚❤ *لیلتہ الرغائب کی فضیلت*❤💚
واضح رہے کہ *لیلتہ الرغائب* کیلئے *رسول اکرمؐ* سے بے شمار فضیلت کے ساتھ ایک عمل وارد ہوا ہے جس کو ابن طاؤوسؒ  نے اقبال میں نقل کیا ہے۔
شیخ طوسیؒ اپنے اسناد سے *نبیِ  کریمؐ* سے روایت کرتے ہیں کہ *آپؐ نے فرمایا:*
*لٙا تٙغْفِلُوْا عٙنْ اٙوّٙلِ لٙیْلٙةِ الْجُمُعٙةِ*
یعنی(ماہِ رجب کی)پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو۔
👈🏽یہ وہ رات ہے جس کو ملائکہ *لیلتہ الرغائب* یعنی رغبت و شوق والی رات کہتے ہیں۔☘☘☘☘☘☘
اِس رات کی فضیلت میں سے یہ ہے کہ اِسکی وجہ سے بیشمار گناہ بخشے جائیں گے اور جو شخص اِس شب کی مخصوص نماز کو پڑھے جب اُسکی قبر کی پہلی رات آئے گی تو خدا اُس نماز کا ثواب اُسکی قبر میں بھیجے گا خوبصورت شکل میں فصیح زبان کے ساتھ وہ اُس سے کہے گی *🤝🏻اے میرے دوست تجھ کو بشارت ہو کہ نجات پا گیا ہر سختی اور مصیبت سے*

💦 *وہ پوچھے گا کہ تو کون ہے؟*💦
*خدا* کی قسم میں نے تجھ سے بہتر چہرہ نہیں دیکھا اور تجھ سے زیادہ میٹھا کلام نہیں سنا تجھ سے اچھی خوشبو نہیں سونگھی،تو وہ جواب دے گی کہ *میں تمہاری وہ نماز ہوں جو فلاں رات فلاں مہینہ اور فلاں سال میں بجا لایا تھا میں آج تمہارے پاس آئی ہوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری مونس تنہائی بنوں اور تمہاری وحشت کو دور کروں اور جب صور پھونکا جائے گا تو میں تم پر سایہ کروں گی قیامت میں خوشا بحال کہ تم سے نیکی معدوم نہیں ہوئی*

*لیلتہ الرغائب کے اعمال*
اِس کے اعمال کی کیفیت یہ ہے کہ *ماہِ رجب* کی پہلی *جمعرات کو روزہ* رکھے اور جب *شبِ جمعہ* ہو جائے تو *نمازِ مغرب و عشاء* کے درمیان بارہ{12} رکعت *نماز* ادا کرے ہر *دو رکعت* پر سلام پڑھے،ہر رکعت میں *سورہ حمد کے تین مرتبہ انا انزلناہ* اور بارہ{12} مرتبہ *قل ھواللہ* پڑھے۔
*نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر{70} مرتبہ اِسطرح صلوات پڑھے۔👇🏻*

*اَللّٰھُمَّ صل ِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ(نِ)النَّبِیِّ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ اٰلِہٖ۔*
خدایا!رحمت نازل فرما نبی اُمی حضرتؐ پر اور اُن کی آلؑ پر۔
🕋 *پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:*🕋👇🏻
*سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔*
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

*🧎🏻‍♂پھر سجدے سے سر اٹھاو اور ستر{70}مرتبہ کہیں:👇🏻*
*رَبّ ِ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اَنَّكَ اَنْتَ الْعَلُِّي اْلاَ عْظَمُ۔*
پالنے والے بخش دے،رحم فرما اور درگزر کر اُن گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے،بے شک تو بلند،بزرگ تر ہے۔

🕋 *پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:*🕋👇🏻

*سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔*
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

*🤲🏻پھر اپنی حاجات طلب کریں کہ* 
*{اِن شاء اللہ} پوری ہوں گی۔*



تاريخ : چهارشنبه هفتم اسفند ۱۳۹۸ | 16:29 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |

💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠𹰊                
 
                 🎇  *خصوص تحریر*   🎇

=== *مغربی اخلاق سوز تہوار*  ===
   
        حجت الاسلام  
                               ڈاکٹر ارشاد حسین مطہری     
                                  
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
             
محبت کے نام پر 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے  کے نام سے جو وائرس مغرب والوں نے اقوام عالم کی غیرت اور ایمان کی نابودی کے لیے چھوڑا ہے جو در حقیقت نہ صرف  اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق پر ڈاکہ زنی ہے، معمولی سا غیرت مند انسان کے لئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ وہ کس طرح یہ برداشت کرے گا کہ اس کی مائیں اور بہنیں چند ہوس میں مست درندوں کی شکار بنیں

یہ تہوار،  مغربی ممالک ہی کے لیے زیب دیتا ہے جہاں غیرت، ایمان ، انسانیت،  شرافت ، شرم و حیا اور عاقبت نام کی چیزوں سے عاری ہوس کے جنگل میں زندگی گزارتے ہیں۔
 یہ تہوار مغربی تہذیب کے لیے ججتا ہے جہاں ماں اور باپ  آزادی کے دهن پر رقص کرتے ہوئے، فحاشی و عریانی اور جنسی بے راہ روی کو  اپنے لیے عزت اور روشن فکری سمجھتے ہیں۔
  آپ اس تہوار کے منانے کے انداز پر ذرا غور کریں تو معلوم  ہوگا کہ یہ کس طرح غیرت مند نسلوں کی تباہی کا ایک موثر ذریعہ ہے۔
*(ویلنٹائن ڈے کی حقیقت)*
 _ویلنٹائن میں ہوتا کیا ہے؟_ 
 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بے پردگی و بے حیائی کے ساتھ میل ملاپ، تحفے تحائف کا لین دین سے لے کر فحاشی و عریانی کا کھلے عام یا چوری چھپے ارتکاب کیا جاتا ہے۔
 یقین کیجئے کہ  اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا اور اس کو شیطانی عمل سے تعبیر کرتا ہے۔ جیسا کہ سورہ نور میں اللہ تعالی کا ارشاد فرماتے  ہے
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ وَمَنْ يَّتَّبِــعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَاِنَّهٝ يَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّـٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْـمَتُهٝ مَا زَكـٰى مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰكِنَّ اللّـٰهَ يُزَكِّىْ مَنْ يَّشَآءُ ۗ وَاللّـٰهُ سَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ ( سورہ نور 21)
اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو، اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلے گا سو وہ تو اسے بے حیائی اور بری باتیں ہی بتائے گا، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا اور لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
اسلام  ہر اس کام سے روکتا ہے جو انسان کے ایمان کی کمزوری کا سبب بنتا ہے  یہاں تو نہ فقط انسان کا ایمان ، نابود ہوتا ہے بلکہ نسلوں کی تباہی کا باعث بھی بنتا ہے
 *مسلم خواتین کو قرآن کا پیغام*
اسلام نے جس تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی ہے اس میں مسلم با حیا اور غیرت مند خواتین کی چال و چلن اور ان کے طور طریقے کو یوں بیان کیا ہے 
وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ ۖ  َّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْـهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوْبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ  (سورہ نور 31)
اور ایمان والیوں سے کہہ دو! کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہ اس میں سے کھلی رہتی ہے، اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں، اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں۔
 لہذا اسلامی معاشرے کو بے راہ روی اور عریانی  سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا  اور عفت و پاک دامنی  ہماری پہچان کے ساتھ دیندار ہونے کی علامت ہے  اور اس مقدس مشرقی اور اسلامی کلچر کو  مغربی فحاشی کی وائرس سے متاثر ہونے نہ دیں۔  
 ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انہیں اسلام سے دُور لے جانے کی گہری سازش ہے۔ لہذا اس کا مقابلہ کرنا ہر مسلم مرد اور عورت پر فرض ہے۔ 
لہذا آئیں سب مل کر اس دن کو عفت اور حجاب کا دن قرار دیتے ہوئے حجاب کی ترویج کے لیے مہم جوئی کریں اور اس شیطانی عمل سے  بیزاری کا اعلان کریں اور اس  دن میں  جس قسم کا  میڈیا آپ کے اختیار میں ہے اس کے ذریعہ سے حجاب کی ترویج کی مہم جوئی شروع کریں تاکہ ہماری نسلیں پاک و پاکیزه باقی رہ جائیں۔

          
┄┄┅┅┅❅❁ ❁❅┅┅┅┄┄

👤  https://www.facebook.com/groups/821904421556306/permalink

💬 eitaa.com/al_hoda_pak

📱 https://t.me/alhodapak

📸 instagram

📱 https://twitter.com/HodaPak?s=08

*Whatsapp Group1*
https://chat.whatsapp.com/JcfFva9BO3A2gaQMEefCc5
*Whatsapp Group2*
https://chat.whatsapp.com/LZ33NNBQfRb9gYvWDzqMKb

*الھدی اسلامی تحقیقاتی مرکز (اتم) پاکستان*



تاريخ : دوشنبه پنجم اسفند ۱۳۹۸ | 23:49 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |

💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
پروگرام :
                ❄️ *سیاسی و سماجی  تبصرہ*❄️ 

======== *میڈیا اور ہم* ========

حجت الاسلام 
                      غلام محمد شاکری 
=============================
 *قسط :1* 
 *مقدمہ* 
جس دور سے ہم گزر رہے ہیں میڈیا کا دور ہے اس وقت انسانی زندگی کے تمام معاملات، ضروریات،حمل و نقل،  علاج و معالجہ اور تعلیم و تربیت غرض ہر  کام، حتی یہاں تک کہ جنگ بھی میڈیا کے ذریعے سے انجام دیے جانے لگی ہے ۔ میڈیا کی اسی وسعت نے دنیا کو ایک گهر کے مانند ببنا دیا ہے اور ہر چیز کا معیار تبدیل ہوچکا ہے ۔
 طاقتور وہی ہے جو زیادہ اور موثر میڈیا رکھتا ہو!
مہذب اور امن پسند لوگوں کے تعین  بھی میڈیا ہی  کرتا ہے میڈیا میں ایسی جادوئی  طاقت ہے کہ مظلوم کو ظالم اور ظالم کو مظلوم بنا سکتا ہے یعنی ظلم کا معیار بلکل بدل گیا ہے۔ اسرائیل مظلوم ہے اور فلسطینی عوام غاصب، قابض اور ظالم!
 آپ ذرا غور کریں کہ یہ ذرائع ابلاغ،  ہتھیاروں اور بموں سے بهی زیادہ خطرناک ہے ہیں اور یہی میڈیا خاص طور سے مغربی دنیا کامیڈیا مسلسل ہماری ثقافت، تہذیب اور دین پر  حملے کررہا ہے اور ہماری نئی نسل کو ذہنی اور   اخلاقی طور پر قتل کررہا ہے مگر ستم یہ ہے اسے قاتل نہیں کہلاتا اور کسی قانون کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ۔
  آج استعماری طاقتیں جو میڈیا پر قابض ہیں اپنے مخصوص عزائم کی تکمیل اور مفادات کے حصول اور تحفظ کے لیے دوسری قوموں خصوصاً مسلمانوں کی ثقافتی اور مذہبی اقدار میں بگاڑ پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہی ہیں
 ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسلمان نوجوان حتی پڑے لکھیے طبقے تک  پر  مغربی میڈیا کے اثرات اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ آج  ہی  پڑھا لکھا مسلمان طبقہ استعماری افکار اور ان کے میڈیا کے پراپگنڈہ پر کوئی اعتراض نہیں کرتا اور اگر کسی کو کسی چیز پر کوئی اعتراض ہیں تو اسلام اور اسلام کی تعلیمات پر ہے
کوئی یہ اعتراض نہیں کرتا کہ دنیا کے اس کونے سے اٹھ کر ہمارے خطے میں لشکر کشی کرکے  ہمارے مال و دولت کو کیوں غارت کرکے لے جاتے ہیں؟   لیکن اس ظلم اور ناانصافی پر احتجاج کرنے کے جرم میں آج اسلامی ملکوں میں مرجعیت کی  مشروعیت سے لیکر ان کی مقبولیت تک پر مغربی میڈیا کے ساتھ ساتھ  مسلمان بهی ہزاروں قسم کے  اعتراضات کرتے  ہیں ....
 *جاری ہے*



تاريخ : دوشنبه پنجم اسفند ۱۳۹۸ | 23:47 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |

🌌 *لیلتہ الرغائب کی فضیلت و اعمال*🌌


💚🗯 *لیلتہ الرغائب کیا ہے؟*🗯💚

ماہِ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلتہ الرغائب کہا جاتا ہے۔


💚❤ *لیلتہ الرغائب کی فضیلت*❤💚

واضح رہے کہ *لیلتہ الرغائب* کیلئے *رسول اکرمؐ* سے بے شمار فضیلت کے ساتھ ایک عمل وارد ہوا ہے جس کو ابن طاؤوسؒ  نے اقبال میں نقل کیا ہے۔
شیخ طوسیؒ اپنے اسناد سے *نبیِ  کریمؐ* سے روایت کرتے ہیں کہ *آپؐ نے فرمایا:*
*لٙا تٙغْفِلُوْا عٙنْ اٙوّٙلِ لٙیْلٙةِ الْجُمُعٙةِ*
یعنی(ماہِ رجب کی)پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو۔


👈🏽یہ وہ رات ہے جس کو ملائکہ *لیلتہ الرغائب* یعنی رغبت و شوق والی رات کہتے ہیں۔☘☘☘☘☘☘
اِس رات کی فضیلت میں سے یہ ہے کہ اِسکی وجہ سے بیشمار گناہ بخشے جائیں گے اور جو شخص اِس شب کی مخصوص نماز کو پڑھے جب اُسکی قبر کی پہلی رات آئے گی تو خدا اُس نماز کا ثواب اُسکی قبر میں بھیجے گا خوبصورت شکل میں فصیح زبان کے ساتھ وہ اُس سے کہے گی 


*🤝🏻اے میرے دوست تجھ کو بشارت ہو کہ نجات پا گیا ہر سختی اور مصیبت سے*


💦 *وہ پوچھے گا کہ تو کون ہے؟*💦


*خدا* کی قسم میں نے تجھ سے بہتر چہرہ نہیں دیکھا اور تجھ سے زیادہ میٹھا کلام نہیں سنا تجھ سے اچھی خوشبو نہیں سونگھی۔


تو وہ جواب دے گی کہ *میں تمہاری وہ نماز ہوں جو فلاں رات فلاں مہینہ اور فلاں سال میں بجا لایا تھا میں آج تمہارے پاس آئی ہوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری مونس تنہائی بنوں اور تمہاری وحشت کو دور کروں اور جب صور پھونکا جائے گا تو میں تم پر سایہ کروں گی قیامت میں خوشا بحال کہ تم سے نیکی معدوم نہیں ہوئی*


*لیلتہ الرغائب کے اعمال*
اِس کے اعمال کی کیفیت یہ ہے کہ *ماہِ رجب* کی پہلی *جمعرات کو روزہ* رکھے اور جب *شبِ جمعہ* ہو جائے تو *نمازِ مغرب و عشاء* کے درمیان بارہ{12} رکعت *نماز* ادا کرے ہر *دو رکعت* پر سلام پڑھے،ہر رکعت میں *سورہ حمد کے تین مرتبہ انا انزلناہ* اور بارہ{12} مرتبہ *قل ھواللہ* پڑھے۔


*نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر{70} مرتبہ اِسطرح صلوات پڑھے۔👇🏻*


*اَللّٰھُمَّ صل ِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ(نِ)النَّبِیِّ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ اٰلِہٖ۔*

خدایا!رحمت نازل فرما نبی اُمی حضرتؐ پر اور اُن کی آلؑ پر۔


🕋 *پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:*🕋👇🏻
*سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔*
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

*🧎🏻‍♂پھر سجدے سے سر اٹھاو اور ستر{70}مرتبہ کہیں:👇🏻*
*رَبّ ِ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اَنَّكَ اَنْتَ الْعَلُِّي اْلاَ عْظَمُ۔*
پالنے والے بخش دے،رحم فرما اور درگزر کر اُن گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے،بے شک تو بلند،بزرگ تر ہے۔

🕋 *پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:*🕋👇🏻

*سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔*
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

*🤲🏻پھر اپنی حاجات طلب کریں کہ* 
*{اِن شاء اللہ} پوری ہوں گی۔*

 

*التماس دعا جمعیا*



تاريخ : دوشنبه پنجم اسفند ۱۳۹۸ | 18:37 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |