مختلف عالمی میڈیا اور خبررساں اداروں نے آج جمعے کی صبح سے اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ ماہرین اسمبلی اور پارلیمنٹ کے نئے دور کے انتخابات پر گہری نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے بھرپور کوریج دی.

'رائٹرز' نیوز ایجنسی نے ایک بریکنگ نیوز کے تحت اعلان کیا کہ ایران میں انتخابات کا آغاز ہوگیا اور سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ووٹ کاسٹ کردیا.

اس خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں سپریم لیڈر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ایرانی قوم سے کہا کہ وہ دیر ہونے سے پہلے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرے.

رائٹرز نے کہا کہ ایران میں منعقدہ دونوں انتخابات میں چھے ہزار امیدواروں نے حصہ لیا ہے جن میں سے 586 خواتین امیدوار ہیں.

'فرانسیسی نیوز ایجنسی' کی رپورٹ کے مطابق؛ جوہری معاہدے کے بعد ایران میں پہلے الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے. اس رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز ایران میں ماہرین اسمبلی اور مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے انتخابات کا آغاز ہوگیا.

عربی نیوز چینل 'المیادین' نے اپنی رپورٹ میں ایران میں منعقدہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کیا.

المیادین نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ایرانی عوام نے مختلف شہروں بالخصوص تہران، قم اور اصفہان میں بڑی تعداد میں انتخابات میں شرکت کی ہے.

مصری خبر رساں ادارے 'الیوم السابع' نے بھی ایرانی انتخابات کی بھرپور کوریج دیتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے انتخابات میں ایرانی قوم کی بڑی تعداد میں شرکت پر زور دیا.

عربی ملکوں کے ذرائع ابلاغ عامہ نے بھی ایران میں منعقدہ انتخابات پر مختلف رپورٹس دی ہیں.

چین کے مشہور نیوز چینل 'فونیکس' نے رپورٹ دی ہے کہ دنیا کی نظریں ایرانی انتخابات پر ہیں.

اس رپورٹ کے مطابق؛ ماہرین اسمبلی کے پانچویں اور پارلیمنٹ کے دسویں دور کے انتخابات نہ صرف ایرانی قوم کیلئے بلکہ بین الاقوامی سطح پر نہایت اہمیت کا حامل ہے.

'بی بی سی' اور 'سی این این' کی مختلف رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ دنیا اور بالخصوص بین الاقوامی مبصرین ایران کے انتخابات پر نظر رکھے ہوئے ہیں.

یمنی نیوز چینل 'المسیرہ' نے بھی ایرانی انتخابات پر بھرپور کوریج دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے 70 فیصد ایرانی عوام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے.



تاريخ : جمعه هفتم اسفند ۱۳۹۴ | 21:0 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |