اسلام
ٹائمز: سندھ بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے موقع پر مقررین نے اپنے
خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں آپریشن کی باتیں کرتی ہے لیکن دہشت
گردوں اور قاتلوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا گیا ہے، شہید علامہ دیدار
حسین جلبانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔