| (1)
قال الامام المھدی علیہ السلام: انا یحیط علمنا با نبائکم ، ولا یعزب عنا شئی من اخبارکم (۱) ترجمہ ۔ حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں: تمھارے سارے حالات ھمارے علم میں ھیں اور تمھاری کوئی بات ھم سے پوشیدہ نھیں ھے ۔ (۲) قال الامام المھدی علیہ السلام: اکثر و الدعا بتعجیل الفرج فان ذالک فرجکم (۲) ترجمہ: حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں: تعجیل ظھور کے لئے زیادہ سے زیادہ دعا کرو ، اس لئے کہ یہ دعا تمھارے ھی لئے حل مشکلات کو باعث ھے ۔ (۳) قال الامام المھدی علیہ السلام: فا غلقوا ابواب السوال عما لا یعنیکم (۳) ترجمہ: حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں وہ چیز جوتم سے متعلق نھیں ھے� اس کے بارے میں سوال نہ کرو ۔ (۴) قال الامام المھدی علیہ السلام: انا خاتم الاوصیاء و بی یدفع اللہ البلاء عن اھلی و شیعتی (۴) ترجمہ: حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں: امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں :� میں سلسلہ ٴ اوصیا ء کی آخری کڑی ھوں۔ خدا وند عالم میرے وسیلہ سے میرے اھل اور میرے شیعوں سے بلاؤں کو دور کرتا ھے ۔ (۵) قال الامام المھدی علیہ السلام: ان الارض لا تخلوا من حجة اما ظاھرا و ما مغمورا (۵) ترجمہ ۔ حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں زمین حجت خدا سے خالی نھیں ھے ، وہ حجت یاظاھر ھوتی ھے یا پوشیدہ ۔ (۶) قال الامام المھدی علیہ السلام: کلما غاب علم بدا علم ، و اذا افل نجم طلع نجم (۶) ترجمہ ۔ حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں: جب کسی علم پرپردہ پڑ جاتا ھے تو دوسرا علم ظاھر ھو جاتا ھے اور جب کوئی ستارہ غروب ھو جاتا ھے تو دوسرا اسکی جگہ طلوع ھو جاتا ھے ۔ (۷) قال الامام المھدی علیہ السلام: فا ما السجود علی اقبر فلا یجوز (۷) ترجمہ ۔ حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں: کسی کی قبر پر سجدہ جائز نھیں ھے ۔ (۸ قال الامام المھدی علیہ السلام: ارخص نفسک و اجعل مجلسک فی الدھلیز و اقض حوائج الناس (۸) ترجمہ: حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں : اپنے کو لوگوں کے حوالے کر دو اور اپنے بیٹھنے کی جگہ دھلیز قرار دو اور ولوگوں کی حاجتوں کو پورا کرو (۹) قال الامام المھدی علیہ السلام: انی امان لاھل الارض کما ان النجوم امان لاھل السماء (۹) ترجمہ: حضرت امام مھدیعلیہ السلام فرماتے ھیں : میں اھل زمین کے لئے اسی طرح سبب راحت و امان ھوں جس طرح ستارے اھل آسمان کے لئے باعث امان ھیں ۔ (۱۰) قال الامام المھدی علیہ السلام: سجدة الشکر من الزم السنن و اوجبھا (۱۰) ترجمہ: حضرت امام مھدی علیہ السلام فرماتے ھیں : سجدہ ٴشکر واجب ترین مستحبات میں سے ھے ۔ حوالہ:
۱۔ بحار الانوار ج /۵۳ ص/۱۷۵
|
تاريخ : یکشنبه بیست و هفتم مرداد ۱۳۹۲ | 6:45 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |
.: Weblog Themes By Pichak :.
