لبنان
کے شہر بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ لبنان کے ایک اہم مرکز سید
الشہداء(ع) کے قریب ہونے والے بھیانک دھماکے میں ۱۲ افراد شہید اور ۱۲۰
زخمی ہو گئے ہیں۔
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی کے مطابق لبنان کے شہر بیروت کے علاقے ضاحیہ میں کچھ گھنٹے پہلے ایک بھیانک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث ۱۲ افراد شہید جبکہ ۱۲۰ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضاحیہ میں ’’مجتمع سید الشھدا(ع)‘‘ کے قریب بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں آج عصر کے وقت ہونے والا یہ بھیانک دھماکہ اتنا خطرناک تھا جس سے اطراف کی کئی عمارتوں کو آگ لگ گئی اوربتایا جاتا ہے کہ ایک عمارت مکمل طور پر نذر آتش ہو گئی ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ ضاحیہ کا علاقہ حزب اللہ کی سیاسی سرگرمیوں کا علاقہ ہے اور مجتمع سید الشھدا(ع) سید حسن نصر اللہ کے ان اہم مراکز میں سے ایک ہے جہاں وہ خطاب کرتے ہیں۔
ضاحیہ میں یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حزب اللہ کل ۳۳ روزہ جنگ کی کامیابی کی سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔












تاريخ : جمعه بیست و پنجم مرداد ۱۳۹۲ | 4:20 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |
.: Weblog Themes By Pichak :.
