پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر فوج کے دو افسروں اور ایک پولیس افسر کو قتل کر دیا ۔ 

 گلگت میں تین سکیورٹی افسروں کا قتل ابنا: پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر فوج کے دو افسروں اور ایک پولیس افسر کو قتل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کا ایک کرنل، ایک کیپٹن اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ہلال احمد ایک سرکاری میٹنگ سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔حملے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے تین نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ فی الحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔



تاريخ : چهارشنبه شانزدهم مرداد ۱۳۹۲ | 0:32 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |