رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بہمن کے جلوسوں میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام کی شرکت کو سراہتے ہوئے ان جلوسوں میں زبردست عوامی شمولیت کو بڑا واقعہ قرار دیا ۔ 

 امام خامنہ ای نے ۲۲ بھمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر شرکت کو سراہا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح درس خارج فقہ کے موقع پر تاکید فرمائی کہ ایک ایسے موقعے میں جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کو 34 سال گزر گئے ہیں ایرانی عوام ،جوان اور بوڑھے ، مرد اور خواتین کی زبردست شمولیت الہی نعمت ہے جس کا عمر بھر ،مشکور ہونا چاہیئے ۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے میدان میں ایرانی عوام کی حاضری کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عین اس وقت پر جب ایرانی قوم کی خودمختاری اور عزت وکرامت کے دشمنوں کو توقع تھی کہ ایرانی عوام ،انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کی آواز نہ سنیں ، ایران کی قوم نے میدان میں حاضر ہوکر دشمنوں کو مایوس کردیا ۔ آپ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کے دشمن ، 22 بہمن کے جلوسوں میں ایرانی قوم کی شرکت کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں فرمایا کہ اسکے باوجود ،وہ حقائق کو سمجھتے ہیں اور یہ نتیجہ حاصل کرسکے ہیں کہ ایرانی قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
کل 22 بہمن کو ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے جن میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ، رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اوراسلامی نظام سے وفاداری کا ثبوت دیا اور شہدا و اسلامی انقلاب کے اھداف ومقاصد پر گامزن رہنے پر تاکید کی۔

.......



تاريخ : سه شنبه بیست و چهارم بهمن ۱۳۹۱ | 22:14 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |