اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار لیاقت چوک کے پاس کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست ناصبی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں قمر رضا نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔ 

 کراچی: بچوں کو تعلیم دینے والا قمر رضا گولیمار میں بے دردی سے شہید

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق 29 سالہ سید قمر رضا نقوی ولد سید محمد حسین نقوی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اُس وقت نشانہ بنایا جب قمر رضا کو بچوں کو ٹیوشن پڑھانے گولیمار کے علاقے میں گئے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق ناصبی مسجد باب السلام سے نکلنے والے دہشتگردوں نے قمر کے سر میں 3 گولیاں ماری۔ گولی لگنے کے بعد 20 منٹ تک بوڈی روڈ پر رکھے رہی مگر کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔شہید قمر رضا عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد امام بارگاہ رضویہ منتقل کیا جائے گا۔

منظم انداز میں ریاستی اداروں کے بعض متعصب جرنل کرنل کی سرپرستی میں پورے ملک میں مٹھی بھر دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن حکومتی اور سکیورٹی اداروں کو ابھی تک ہوش نہیں آیا۔ عالمی ہیومن رائٹس بہر دفعہ اس بات کی طرف کرچلی ہیں کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے پیچھے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔



تاريخ : یکشنبه بیست و دوم بهمن ۱۳۹۱ | 12:38 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |