سوال : اسلامی روایات میں مصلح جہانی کی کیا خصوصیات بیان ہوئی ہیں؟
جواب : شیعہ اور اہل سنت سے منقول اسلامی روایات میں مصلح جہانی کی خصوصیات اس طرح بیان ہوئی ہیں ؟
۱۔ آپ اہل بیت پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں سے ہیں، اس متعلق ۳۸۹ روایات بیان ہوئی ہیں ۔
۲۔ آپ امام علی (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہیں ،اس متعلق ۲۱۴ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۳۔ آپ حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کی اولاد میں سے ہیں ،اس متعلق ۱۹۲ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۴۔ آپ امام حسین(علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہیں ،اس متعلق ۱۴۸روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۵۔ آپ امام سجاد (علیہ السلام) کی اولاد میں سے ہیں ،اس متعلق ۱۸۵ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۶۔ آپ امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے فرزند ہیں ،اس متعلق ۱۴۶ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۷۔ آپ ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) سے بارہویں راہنما ہیں اس متعلق ۱۳۶ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۸۔ وہ روایتیں جو آپ کی ولادت کو بیان کرتی ہیں، اس متعلق ۲۱۴ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۹۔ وہ روایتیں جو آپ کی عمر کو بیان کرتی ہیں ، اس متعلق ۳۱۸ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۱۰۔ وہ روایتیں جو آپ کی غیبت کے طولانی ہونے کو بیان کرتی ہیں، اس متعلق ۹۱ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۱۱۔ وہ روایتیں جو کہتی ہیں کہ آپ کے ظہور سے پوری دنیا میں اسلام پھیل جائے گا ، اس متعلق ۲۷ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
۱۲۔ وہ روایتیں جو کہتی ہیں کہ آپ کے ظہور کے وقت زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی ، اس متعلق ۱۳۲ روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔
اس بنیاد پر مستقبل میں اس مصلح جہانی کا وجود اسلامی احادیث و روایات کے مطابق یقینی ہے ۔ لیکن آپ کی ولادت کے سلسلہ میں اختلاف ہے ،یعنی یہ ہے کہ کیایہ مرد اس دنیا میں آچکا ہے اور اس وقت سے اب تک زندہ ہے یا متولد ہوگا؟
شیعہ اور اہل سنت کے محققین کہتے ہیں کہ آپ کی ولادت ہوچکی ہے اور ان کا اعتقاد ہے کہ آپ کی والدہ گرامی حضرت نرجس خاتون ہیں آپ کی ولادت ۲۵۵ ہجری میں ہوئی ہے اور ابھی تک زندہ وسلامت ہیں، اہل سنت کے بعض علماء قائل ہیں کہ آپ کی ولادت ہوگی ۔
شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) ۲۵۵ ہجری میں اپنے والد امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے گھر میں متولد ہوئے اور ابھی تک زندہ وسلامت ہیں (۱) ۔

 


۱۔ سیمای عقاید شیعہ ، ص ۲۵۱۔



تاريخ : پنجشنبه دوم تیر ۱۳۹۰ | 2:46 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |