سوال : مہدی موعود کی ولادت سے متعلق شیعہ اور اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے؟
جواب : شیعوں کا عقیدہ ہے کہ امام مہدی
(علیہ السلام) ۲۵۵ ہجری میں اپنے والد امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے
گھر میں متولد ہوئے اورامام حسن عسکری کی شہادت تک آپ اپنے والد کے پاس
رہے (۲۶۰ہجری) اور ابھی تک زندہ وسلامت ہیں، بزرگ اور قدیم محدثین نے اس
طرح نقل کیا ہے :
۱۔ فضل بن شاذان (متوفی ۲۶۰ھ) نے محمد بن علی بن حمزہ سے نقل کیا ہے کہ
انہوں نے کہا : میں نے امام حسن عسکری (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سنا
کہ آپ نے فرمایا : ولی خدا، بندوں پر اس کی حجت ، میرے بعد میرے جانشین کی
شب نیمہ شعبان ۲۵۵ ہجری طلوع فجر کے وقت ولادت ہوئی (۱) ۔
۲۔ کلینی (متوفی ۳۲۹ھ) کہتے ہیں : حضرت صاحب الامر (علیہ السلام) نیمہ
شعبان ۲۵۵ ہجری کو متولد ہوئے ،اس کے بعد دوسرا قول نقل کرتے ہیں کہ آپ
۲۵۶ ہجری میں متولد ہوئے (۲) ۔
اہل سنت کے بعض بزرگ علماء بھی حضرت مہدی (علیہ السلام) کی ولادت کے سلسلہ
میں شیعوں کے اقوال کی تائید کرتے ہیں اور ان کی تعداد ۷۸ ہے ، ان سب کے
اقوال کتاب ”منتخب الاثر“ میں بیان ہوئے ہیں (۳) ہم یہاں پر چند اقوال کو
نمونہ کے طور پر ذکر کریں گے ۔
۳۔ ابن صباغ مالکی (متوفی ۸۵۵ھ) نے اپنی کتاب ”الفصول المھمة“ کی بارہویں
فصل میں حضرت مہدی (علیہ السلام) ، خلف صالح امام عسکری (علیہ السلام) کے
متعلق اس طرح کہا ہے : آپ بارہویں امام ہیں، اور آپ کی تاریخ ولادت، امامت
کی دلیلیں، آپ کی احادیث، اور آپ کی غیبت، غیبت کی کیفیت اور سلسلہ نسب کو
تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے (۴) ۔
۴۔ ابن حجر ہیثمی (متوفی ۹۷۴ھ) نے اپنی کتاب کی تیسری فصل میں جو کہ اہل
بیت سے مخصوص ہے ، ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) کے اسماء کو ذکر کرتے ہوئے
امام حسن عسکری (علیہ السلام) تک پہنچتے ہیں اور پھر کہتے ہیں: ابوالقاسم
محمد حجت، جن کی عمر اپنے والد کی وفات کے وقت پانچ سال کی تھی ،خدا نے ان
کو بچپنے ہی میں حکمت عطاء کردی تھی ،آپ کو قائم منتظر بھی کہتے ہیں ، کہا
گیا ہے کہ آپ مدینہ میں غائب ہوگئے اور معلوم نہیں ہے کہ کہاں گئے (۵) ۔
۵۔ نوفلی قریشی گنجی شافعی (متوفی ۶۵۸ھ) نے اپنی کتاب کا ایک باب آپ کی
طولانی عمر اور اس وقت تک آپ کے زندہ ہونے سے مخصوص کیا ہے اور کہا ہے :
عیسی، الیاس اور خضر کے زندہ رہنے کی دلیل کی بناء پر آپ بھی زندہ ہیں (۶)
۔
۶۔ ابن خلکان نے کہا ہے : شیعوں کے اعتقاد کی بنیاد پر ابوالقاسم محمد بن
حسن العسکری، بارہویں امام ہیں، آپ کی ولادت روز جمعہ ، نیمہ شعبان ۲۵۵
ہجری کو ہوئی ۔ جب آپ کے والد کی شہادت ہوئی تو آپ کی عمر پانچ سال تھی،
آپ کی والدہ کا نام خمط یانرجس ہے ، شیعہ کہتے ہیں : آپ اپنے والد کے گھر
میں سرداب میں داخل ہوئے ، جب کہ آپ کی والدہ پریشان تھیں، ا س کے بعد آپ
باہر نہیں آئے، یہ واقعہ ۲۶۵ ہجری کا ہے ، اس وقت آپ کی عمر ۹ سال تھی (۷)
۔
1 . کفایة المهتدى: ص116، حدیث 8.
2 . کافى: ج 1، ص 519.
3 . منتخب الاثر فى الإمام الثانى عشر: ص 369 ـ 393.
4 . الفصول المهمّه: ص 291.
5 . الصّواعق: ص 208.
6 . البیان فى اخبار صاحب الزمان: ص 148.
7. سیماى عقاید شیعه، ص 253.
.: Weblog Themes By Pichak :.
