سوال : پیغمبر اسلام کا بعض صحابہ کی بری عاقبت کے متعلق خبر دینا ؟


جواب : ابو ہریرہ نے نقل کیا ہے کہ ہم جنگ خیبر میں موجود تھے،پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے ایک شخص اور اس کے ساتھیوں سے جو کہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے تھے ، فرما یا:”وہ اہل دوزخ میں سے ہیں“ جب جنگ شروع ہوئی تو اس شخص نے بڑی شدّت کے ساتھ جنگ لڑی اور بہت سے زخم کھائے ، یہاں تک کہ بعض لوگ شک میں پڑ گئے ۔اس کے بعد وہ زخموں کی وجہ سے بہت زیادہ رو رہا تھالہذا اس نے اپنے تیردان سے ایک تیر نکالا اور اس کے ذریعہ خودکشی کرلی ، مسلمانوں میں سے بعض لوگ تعجب کرنے لگے اور کہنے لگے یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آپ کا کہنا صحیح ثابت ہوا، فلاں شخص نے خودکشی کر ڈالی، پیغمبر اسلام ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا : اے فلاں شخص تم جاوٴ اور علان کر و کہ موٴمن کے علاوہ کوئی بہشت میں داخل نہیں ہوسکتا ،خدا وند عالم ہمیشہ اپنے دین کی ایک فاجر شخص کے ذریعہ تائےد کرتا ہے ۔ (۱) (۲) ۔

_______________________
۱۔ صحیح بخاری : ج ۳ ص ۷۳ ، شمارہ ۴۲۰۳ ۔
۲۔ سیمای عقائد شیعہ ، ص ۳۴۲


تاريخ : پنجشنبه سی ام دی ۱۳۸۹ | 13:34 | نویسنده : ارشادحسین مطهری |