اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمی شیخ جعفر سبحانی نے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ النمر کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے مقدمے چلانے والے سعودی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: یہ یہ سب پر عیاں ہے کہ یہ الزامات عدال و انصاف سے دور ہیں ان سے قبائیلی بو آتی ہے۔
حضرت آیت اللہ سبحانی نے آج اپنے درس کے دوران پیغمبر اکرم (ص) کی اس حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس میں آنحضور (ص) نے فرمایا: "من سمع رجلا منادی یا للمسلمین و لم یجبه فلیس بمسلم‘‘ جو شخص کسی مسلمان کی فریاد کو سنے اور اس کی مدد کو نہ پہنچے وہ مسلمان نہیں ہے، کہا:سعودی مسلمانوں کے درمیان آیت اللہ شیخ النمر کی زندگی ان کے مصلح ( اصلاح کرنے والے) ہونے پر بہترین دلیل ہے۔
انہوں نے کہا: یہ مجاہد عالم دین چاہتا ہے ملک میں امن ہو لیکن اس شرط کے ساتھ کہ شیعوں پر ظلم نہ کیا جائے، شیعہ کو دوسرے درجہ کا شہری نہ دیکھا جائے۔
شیعوں کے مرجع تقلید نے کہا: اب ایسے انسان پر جس کی ساری زندگی میں سوائے تقویٰ، پرہیزگاری، تدریس و تقریر کے علاوہ کچھ نہیں ہے جاسوسی کا الزام لگاتے ہیں سب جانتے ہیں کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
حضرت آیت اللہ سبحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ طول تاریخ میں بھی انبیاء و اولیا کو ان عناوین کے ساتھ متہم کیا جاتا رہا ہے کہا: رسول خدا (ص) پر خیانت کا الزام لگایا گیا، کاہن ہونے کا الزام لگایا گیا، کذاب و ساحر کہا گیا لیکن کچھ بھی ثابت نہیں کر پائے البتہ یہی چیز پیغمبر گرامی اسلام (ص) کے ان الزامات سے پاک و مبرا ہونے کی دلیل ہے اور آپ (ص) کی زندگی اتنی پاکیزہ تھی کہ وہ کسی دوسری اخلاقی برائی کی نسبت آپ کی طرف نہ دے سکے۔
انہوں نے مزید کہا: بعینہ یہی تہمتیں آیت اللہ شیخ نمر اور دیگر ۱۶ علماء، ڈاکٹروں اور انجینیروں پر لگائیں جا رہی ہیں جو سب کے سب شیعہ ہیں۔ واضح ہے کہ یہ سب بے بنیاد الزامات ہیں۔ ان کا عدالت سے کوئی ربط نہیں ہے ان سے قبائیلی بو آتی ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سبحانی نے حکام سعودی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: میں اسی منبر سے سعودی حکام کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم لوگ آج تک ظلم اور بربریت کے راستے پر چلتے رہے ہو جس کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ایک بار اپنے اس طریقہ کار کو بدل کر دیکھ لو عدالت اور اخلاق کے راستے پر چل کر بھی دیکھ لو، شیعوں کے ساتھ بھی انصاف اور ان کے حقوق کی رعایت کر کے دیکھ لو کہ اس کا نتیجہ ملتا ہے کہ نہیں۔
انہوں نے آخر میں واضح کیا: کیوں تم نے استکبار کا راستہ اپنا رکھا ہے ایک مرتبہ انبیاء اور اولیاء کے راستہ پر چل کر بھی دیکھ لو۔ مجھے امید ہے کہ ہماری یہ نصیحتیں ان کے کانوں تک پہنچیں گی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ
العظمی مکارم شیرازی نے عربستان کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین
شیخ نمر باقر النمر پر مقدمے کو آل سعود کا ایک نیا پروپیگنڈا قرار دیتے
ہوئے انہیں اوراس سرزمین کے دیگر علماء کو کسی طرح کا جارحانہ گزند پہنچنے
سے سعودی حکام کو خبردار کیا۔







































































ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے
مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ویکٹوریہ نولینڈ نے کل ہفتہ وار
پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں اس منصوبے پر شدید خدشات ہیں اور امریکہ اس پر
اپنے خدشات سے پاکستان کو واضح طور پرآگاہ کر چکا ہے۔














































































ابنا: آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے آج شہر قم
میں پاکستان میں حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلفی عناصر علاقے
کے بعض ممالک کی مالی اور تشہیراتی حمایت سے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کا
قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق، اور شام و پاکستان
جیسے ملکوں میں گمراہ فرقہ وہابی شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ یہ سامراج اور گمراہ افراد کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ آیت اللہ
ھمدانی نے وہابیت کو عالم اسلام کی بڑی مشکل قراردیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے
اپیل کی کہ ان مجرمانہ کاروائيوں پر احتجاج کریں۔

